fbpx
پاکستان سیاست

پروڈکشن آرڈر جاری کرنیکا قانون پنجاب اسمبلی میں موجود نہیں، پرویزالہیٰ

 سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون قومی و دیگر اسمبلیوں میں موجود ہے، مگر پنجاب اسمبلی میں شہباز شریف نے یہ قانون پاس نہیں کیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے سیالکوٹ میں بابا جی خالد محمود مکی مدنی کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کے تیرھویں سالانہ پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور دیگر اسمبلیوں میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون موجود ہے لیکن پنجاب اسمبلی میں ایسا کوئی قانون نہیں، پنجاب اسمبلی کے تمام قوانین کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد پتا چلا کہ شہباز شریف نے اس قانون کو پاس نہیں ہونے دیا۔

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سابق سپیکر رانا اقبال کے دور میں جب گرفتاریاں ہوئی تھیں تو انہوں نے یہ معاملہ ایڈووکیٹ جنرل کے سپرد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ن لیگ کو وہی کچھ بھگتنا پڑ رہا ہے جو انہوں نے بویا تھا، یہ مکافات عمل ہے۔

وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی ہوں، مجھ سے اسمبلی کے حوالے سے پوچھا جائے، وزرا کا معاملہ وزیراعلیٰ جانیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دن رات ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے محنت کر رہے ہیں، اس نیک کام میں ہم ان کے ساتھ ہیں، سو دن گزرنے کے بعد وزیراعظم نے جائزہ رپورٹ کیلئے اجلاس طلب کیا تھا، اس حوالے سے یہ اجلاس کامیاب رہا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ہونے والے سلوک پر میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ معاملہ عدالتوں میں ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کری

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin