پاکستان تازہ خبر

لاہور میں ‘نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ’ شروع ہونے سے پہلے موخر

 محکمہ مال کی فہرستیں نامکمل،تعمیر کے حوالے سے لینڈ بینک بھی تیار نہ ہوسکا ،مقام کا انتخاب نہ ہوسکا،آئندہ سال فروری کے بعد پلان پر جامع کام شروع ہوگا۔

صوبائی دارالحکومت میں ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ‘‘ کے تحت گھر بنانے کا منصوبہ اگلے سال تک موخر کردیا گیا،محکمہ مال کی فراہم کردہ فہرستیں نامکمل ہونے سے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے لینڈ بینک بھی تیار نہ ہوسکا، ‘‘ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ’’ کے تحت تین شہروں میں منصوبہ شروع کرنے کو حتمی شکل دے دی گئی مگرصوبائی دارالحکومت میں گھربنانے کامنصوبہ اگلے سال جنوری تک موخرکردیاگیا،آئندہ سال فروری کے بعد لاہور میں گھروں کی تعمیر کے پلان پر جامع کام شروع ہوگا،محکمہ مال کی جانب سے فراہم کردہ اراضی پرگھر بنانے کیلئے فاٹا اور اربن یونٹ نے تحفظات کا اظہار کیاہے ۔منصوبے کیلئے ایل ڈی اے کی غیر آباد سکیموں کو استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔صوبائی وزیر ہاؤ سنگ میاں محمود الرشید نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ تاحال کسی مقام کا حتمی انتخاب نہیں کیا جا سکا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin