fbpx
پاکستان تازہ خبر

مذہبی آزادی کی خلاف ورزی: پاکستان، امریکا کی ‘بلیک لسٹ’ میں شامل

امریکا نے اقلیتوں سے نامناسب رویے اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان پر دباؤ بڑھاتے ہوئے اسے ‘بلیک لسٹ’ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘کانگریس کی مرتب کردہ سالانہ رپورٹ میں پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن کے حوالے سے خصوصی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔’

امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد اب واشنگٹن، مذہبی آزادی کے حوالے سے خلاف ورزیوں پر پاکستان پر اصلاحات کے لیے دباؤ ڈال سکے گا۔

مریکا نے ایک سال قبل اس اقدام کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے پاکستان کو خصوصی ‘واچ لسٹ’ میں شامل کیا تھا، تاکہ پاکستان مذہبی آزادی کے معاملے پر اصلاحات کرتے ہوئے اقلیتوں کو مزید تحفظ فراہم کرے۔

امریکا کی بلیک لسٹ میں شامل دیگر ملکوں میں چین، ایران، سعودی عرب، ایری ٹیریا، میانمار، شمالی کوریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان ہیں۔

ان ملکوں پر الزام ہے کہ یہ باقاعدہ منظم طریقے سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ازبکستان کو بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن حالات کی بہتری اور اصلاحات کے بعد اسے بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، تاہم وہ اب بھی واچ لسٹ میں شامل ہے اور اس فہرست میں روس اور کوموروس بھی موجود ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin