پاکستان معیشت

کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردی۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی محدود گیس کے باعث کمپنی کو گیس اور پریشر کی کمی کا سامنا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ گیس کے بحران کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کو ’ضرورت‘ کے مطابق گیس کی فراہمی میں مشکل ہو رہی ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے واضح کیا کہ ’گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سندھ بھر کے سی این جی گیس اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے گیس فراہم نہیں کی جائے گی‘۔

واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں سمیت کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا تھا۔

قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق رہائشی کالونیز، کیپٹو پاور پلانٹ، فلاحی اداروں، سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، مسلح افواج کے میس، یونیورسٹیز، کالجز، اسکولوں اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 3 ہزار 6 سو روپے کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

ان تمام اداروں کے صارفین کے لیے گیس کے ماہانا فکسڈ چارجز ایک ہزار 53 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 680 روپے کیے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کمرشل صارفین، کیفے، بیکریز، ملک شاپ، کینٹین، ہوٹلز، تجارتی مالز کے لیے بھی گیس مہنگی کردی گئی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin