تازہ خبر دنیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے ’حیدر’ فلم کے ننھے اداکار کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں بھارتی فلم ‘حیدر’ میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے والے ننھے اداکار ثاقب بلال اور ان کے ہم عمر دوست کو شہید کردیا۔

کشمیر آبزور کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع باندی پورہ میں جعلی آپریشن کے دوران 15 سالہ ثاقب بلال اور ان کے 14 سالہ دوست مدثر رشید پارے کو شہید کیا۔

واضح رہے کہ ثاقب بلال نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق فلم ’حیدر‘ میں شاہد کپور کے ہمراہ کام کیا تھا۔

جب دونوں نوجوانوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق دونوں دوست حاجن نامی عیدگاہ میں فٹ بال کھیلنے گئے تھے، جہاں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں انہیں شہید کردیا۔

شہدا کی نماز جنازہ حاجن عیدگاہ گراؤنڈ میں ہی ادا کی گئی۔

رپورٹ میں کہا کہ ثاقب بلال نے حال ہی میں 10ویں کلاس کے امتحانات اچھے نمبروں سے پاس کیے تھے، جبکہ مدثر رشید اسکول کے بعد مزدوری کرتا تھا۔

مدثر رشید اپنے گھر کا واحد کفیل تھا جس پر بیمار والدین، معذور بھائی اور 10 سالہ بہن کی ذمہ داری تھی


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin