fbpx
Uncategorized

بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، فروغ نسیم

اسلام آباد:  پاکستان نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب اور جہلم پر شروع ساٹھ آبی منصوبوں کو ملک کے خلاف سازش قرار دے دیا،

وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، عالمی برداری بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لے۔اسلام آباد میں ”پانی مستقبل میں خطے میں جنگ اور امن“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے لیکن ایسا ہو نہیں سکتا، ایسا صرف باہمی رضامندی سے ہی ممکن ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر اسلام کا کہنا تھا کہ تیسری جنگ عظیم اگر ہوئی تو وہ پانی کے مسئلے پر ہو گی، پاکستان کے لئے پانی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، آبی تنازعات کے حل سے قبل مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنا ہو گا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google