پاکستان سیاست

قومی اسمبلی اجلاس میں پھر گرما گرمی، پی ٹی آئی اور لیگی رکن میں تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں آج ایک بار پھر گرما گرمی ہوئی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رکن میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، سپیکر اسد قیصر نے الفاظ حذف کرتے ہوئے تمام ارکان کو غیر اخلاقی الفاظ استعمال نہ کرنے کی آخری وارننگ دیدی۔

سپیکر اسد قیصر کے زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آمد پر ن لیگی ارکان نے شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے جس پر پی ٹی آئی رکن راجہ ریاض نے شہباز شریف کو زخمی شیر قرار دیا۔

ن لیگی ارکان نے راجہ ریاض کے الفاظ پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر رانا تنویر اور راجہ ریاض کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رانا تنویر نے کہا کہ راجہ ریاض اپنی شکل دیکھتا نہیں اور یہ چمچہ ہے، تاہم سپیکر نے ارکان کو ایسے الفاظ استعمال کرنے کی آخری وارننگ دیتے ہوئے راجہ ریاض کے الفاظ حذف کر دیئے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.