fbpx
پاکستان سیاست

الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کی انتخابی مہم چلانے کا نوٹس لے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کا نوٹس لے

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں درخواست دونگا کہ حمزہ شہباز اسمبلی تو آ نہیں رہے لیکن الیکشن مہم چلا رہے ہیں، وہ احتساب عدالت میں جا کر غںڈہ گردی کرتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اسمبلی کے معاملات پر بحث کریں

نواز شریف نے دو دن پہلے اپنی زبان کھولی اور کہا کہ ہماری حکومت میں ڈالر ہماری مرضی کے بغیر ہلتا نہیں تھا۔ تاہم دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف میں جائے بغیر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور ان کا یہ کارنامہ ورلڈ کپ اور نمل سے بڑا ہے، ان 100 روز میں کسی وزیر نے ایک چھٹی بھی نہیں کی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google