fbpx
پاکستان سیاست

وفاقی کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں کیم جا رہی : عمران خان

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 گھنٹے کی طویل نشست کے بعد ختم، 9 گھنٹے کی نشست میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزرا کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے فی الحال کسی رکن کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور فیصل واوڈا کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مراد سعید کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں مراد سعید کو وفاقی وزیر مواصلات بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو نئے ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کی کارکردگی کا 100 روز بعد دوبارہ جائزہ لوں گا، نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزرا گزشتہ سو دنوں کے اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google