fbpx
پاکستان سیاست

وزیراعظم کا کراچی میں مصروف دن، کاروباری طبقے سے طویل ملاقات

 وزیراعظم عمران خان کا بھرپور معاشی ترقی کا پلان دینے کا وعدہ، گیس اور پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزرا کو ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کیساتھ ملاقات میں کراچی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی آمد پر گورنر ہاؤس میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی۔ معروف صنعتکاروں پر مشتمل وفد نے کراچی میں جاری تجاوزات آپریشن، گیس، جی آئی ڈی سی، ٹریڈ آرگنائزیشن آرڈیننس اور ایمنسٹی سکیم حاصل کرنے والوں کو ہراساں کرنے سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی اور گیس کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر خزانہ اسد عمر کو بدھ کے روز اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کر دی اور ایمنسٹی سکیم حاصل کرنے والوں کو ہراساں نہ کیے جانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجروں کی پریشانیاں کم کرنے کے لئے ایف بی آر میں ریفارمز متعارف کرائے ہیں جبکہ کراچی میں پانی بحران کو حل کرنے کے لئے فیصل واڈا کو بھی ہدایات جاری کیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin