پاکستان سیاست

’شہباز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا کوئی پلان نہیں‘ : فواد چوہدری

 فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگر بیمار ہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے، حکومت کا انھیں بیرون ملک منتقل کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کا پاکستان روانگی سے قبل ہیتھرو ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج اینٹی کرپشن ڈے ہے لیکن کرپشن کی صحیح روح پر عمل نہیں ہو رہا ورنہ آج خورشید شاہ کا بیان ٹی وی پر نہ چل رہا ہوتا۔ جن کی وجہ سے پاکستان کی آج یہ حالت ہے، انہیں دو تین سال گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج نیب نے مزید نوٹسز ایشو کئے ہیں اور ہم درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ ہم سیاسی منزل پر پہنچ چکے اب معاشی منزل کی طرف سفر کرنا ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.