fbpx
پاکستان سیاست

‘آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کے حکومتی عزائم کی مخالفت کریں گے’

 پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کے حکومتی عزائم کی بھر پور مخالفت کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے پیپلز پارٹی آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے کی بھر پور مخالفت کرے گی، آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے سے گریز کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے آمریت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ ملکی مفاد میں قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت پرتیار ہے، حکومت بلوں پر مشاورت کرے، پارلیمنٹ میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ آرڈیننس کے اجرا پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی روایت پر عملدرآمد تک قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سو روزہ کارکردگی میں مرغی نے انڈے دیئے ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin