پاکستان حادثہ

خیرپور: باراتیوں کی وین نہر میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

 خیرپور کے قریب باراتیوں سے بھری وین نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی اور 2 جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

قومی شاہراہ پر ٹھری میر واہ کے قریب باراتیوں کی وین نہرمیں جا گری، 12 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وین پوری رفتار سے چلا رہا تھا جس کے باعث نہر کے پل پر کنٹرول کھو بیٹھا اور وین پانی میں جا گری۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی جنہوں نے زخمیوں کو باہر نکالا۔زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.