fbpx
پاکستان سیاست

بلاول بھٹو حاضر ہوں: نیب

 آصف زرداری اور فرالو تالپور کی پیشیوں کے بعد نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی طلب کر لیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو جمعرات کے روز نیب اسلام آباد میں پیش ہونےکا نوٹس مل گیا۔ طلبی 1989ء میں قائم کمپنی میں شراکت دار کے طور پر ہوئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پاک لین کمپنی میں شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کمپنی 1989ء میں بنی جب بلاول بھٹو زرداری ایک سال کے تھے۔

جبکہ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے حاضر نہیں ہوں گے، ان کی جگہ فاروق ایچ نائیک کے بطور وکیل پیش ہونے کا امکان ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے نیب نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin