fbpx
پاکستان کرائم سٹوری

اسلام آباد میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ، 2 چینی باشندے گرفتار

زیر حراست چینی باشندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں شراب ،بئیر اور آلات شراب کشیدبھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

پولیس ترجمان کے مطابق زیر حراست چینی باشندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں شراب ،بئیر اور آلات شراب کشیدبھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ شالیمار پولیس اسٹیشن میں دونوں مشتبہ افراد کے خلاف پروٹیکشن آرڈیننس 1979 کے سیکشن 4/3 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈاﺅن جا ری رکھا جا ئے اور ایسے افراد کے سا تھ کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہ برتی جا ئے جو معاشرے کے امن کو تبا ہ کر نے پر تلے ہو ئے ہیں

واضح رہے کہ پنجاب کے وزارت داخلہ اور چینی کونسل جنرل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان میں مقیم چینیوں کو جرائم میں ملوث ہونے پر پاکستان کے قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واں سال مارچ کے مہینے میں دو چینی شہریوں کو پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اے ٹی ایم اسکمنگ فراڈ کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں مقیم چینی شہریوں میں سے چند جھگڑوں اور فراڈ جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google