پاکستان سوشل میڈیا

یا حبیب القلبی : عمران خان نے خاتون انڈونیشیئن نعت خواں کی نعت ٹوئیٹر پر پوسٹ کردی

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر نعت رسول مقبول ﷺ شیئر کی ہے۔

ٹوئیٹر پر وزیراعظم عمران خان نے انڈونیشین خاتون نعت خواں سبیان گمبس کی مشہور زمانہ نعت یا حبیب القلبی شیئر کی اور ساتھ ہی ماشا اللہ کہہ کر نعت خواں کو بھی سراہا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی نبی کریم ﷺ سے دل عقیدت اور وابستگی کسی سے چھپی نہیں ہے، وہ مدینہ پاک کی سرزمین پر ہمیشہ ننگے پاؤں اترتے ہیں۔ انہوں نے الیکشن میں جیت کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ہی پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق چلانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اس سوچ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کی تعظیم وتکریم کی گئی تھی۔ حال ہی میں معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ایک بیان میں مدینہ کی ریاست کا تصور پیش کرنے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان کو مدینہ کی فلاحی ریاست جیسا بنانے کا اعلان کیا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.