fbpx
پاکستان سیاست

نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت رکھنا افسوس کی بات ہے، وزیر خارجہ

ملتان:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر خیر سگالی کا پیغام دیا جس سے کشیدگی کم ہو گی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت رکھنا افسوس کی بات ہے، سدھو نے دیرینہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی، ہم نے خیر سگالی کا پیغام دیا جس سے کشیدگی کم ہو گی، اس اقدام کو ہر سطح پر سراہا گیا اور مثبت قدم قرار دیا گیا، پاکستان اسی طرح مثبت سوچ سے آگے بڑھے گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا کی تبدیلی صرف باتیں حقیقت نہیں ہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو خزانہ خالی تھا اور خسارہ تاریخی حدوں کو چھو رہا تھا، معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے روپے کی قدر میں کمی کی، مارکیٹ میں ٹھہراؤ کے بعد ڈالر مستحکم ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بگاڑ 3 مہینے میں پیدا نہیں ہوا، یہ کئی دہائیوں سے چلا آ رہا ہے ہم بہتری کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری سعودی عرب، یو اے ای، چین اور ملائیشیا میں اچھی نشستیں ہوئی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب امریکہ بھی افغانستان کے مسئلے پر مذاکرات کی بات کرتا ہے، جب عمران خان یہ کہتے تھے تو انہیں طالبان خان کہا جاتا تھا، افغانستان میں مذاکرات سے ہی مسئلے حل کرنا ہوں گے، افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بہتری ہو گی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin