پاکستان

پی پی 168 ضمنی الیکشن : پیپلز پارٹی “ن” لیگ کی حمایت کرے گی

پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور سے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

پی پی 168 لاہور میں ضمنی انتخابات 13 دسمبر جمعرات کو ہوں گے، یہ حلقہ خواجہ سعد رفیق کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوا تھا۔ پی ٹی آئی کے اسد کھوکھر اور مسلم لیگ ن کے رانا خالد قادری کے درمیان مقابلہ ہے۔ پی پی پی کل مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت سے ملاقات کے بعد حمایت کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

عام انتخابات 2018ء میں خواجہ سعد رفیق نے 34 ہزار 114 ووٹ لے کر تحریک انصاف کے فیض بھٹی کو شکست دی تھی۔ پی ٹی آئی نے 14 ہزار 940 اور پیپلز پارٹی نے 2 ہزار 424 ووٹ لئے تھے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin