fbpx
پاکستان سیاست

ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے: صدر مملکت

 صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بدعنوانی پوری انسانیت پرحملہ ہے، پاکستان سے کرپشن کا لیکیج بند کرنا ہوگا۔ ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے

اس سے متعلق شعوراجاگر کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔صدر عارف علوی اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں بچے بھیک مانگتے پھرتے ہیں، پاکستان کے اربوں ڈالر سوئس بینکوں میں پڑے ہیں، ہزاروں اربوں ڈالر چوری کر کے باہر بھیجے گئے، نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کےلیے پرامید ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ میری کوشش ہےکرپشن کیخلاف متحرک رہوں، بدعنوانی پوری انسانیت پرحملہ ہے، مشرقی پاکستان کے الگ ہونے میں استحصال کم اور بدعنوانی زیادہ تھی، کوئی معاشرہ بدعنوانی سے پاک ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا، معاشرے میں خوف خدا ہو تو کسی قانون یاعدالت کی ضرورت نہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google