fbpx
پاکستان شوبز

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، عید الفطر 2019 کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کی کامیاب ترین فلم ’مولاجٹ‘ کے ری میک ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم میں پاکستانی سپراسٹار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو کاسٹ کیا گیا ہے لہٰذا شائقین کے لیے پاکستانی لیجنڈ اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جگہ نئے دور کے اداکاروں کو دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوگا تاہم فلم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

 

 دی لیجنڈ آف مولاجٹ  بننے کے اعلان کے بعد اوریجنل ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہو فلمز کارپوریشن نے ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘کے ہدایت کار بلال لاشاری، پروڈیوسر اور فلم میں شامل اداکاروں کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘بنانے کے لیے ان کی رضامندی نہیں لی گئی۔ فلم گزشتہ کافی عرصے سے تیار تھی لیکن قانونی نوٹس کے باعث اس کی ریلیز میں تاخیر ہورہی تھی لیکن اب بالآخر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Image result for the legend of maula jatt cast

فلم’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔ فلم میں فواد خان یادگار کردار مولاجٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم’مولاجٹ‘میں یہ دونوں کردار لیجنڈ اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا تو اعلان کر دیا گیا ہے اب شائقین بے صبری سے فلم کے پہلے ٹیزر کا انتظار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب فلم کے مرکزی کرداروں فواد خان اور ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈراماسیریل’ہمسفر‘کی کامیاب جوڑی فواد خان اورماہرہ خان کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin