پاکستان معیشت

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1 ہزار 933 پوائنٹس کی کمی

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1 ہزار 933 پوائنٹس کی کمی انڈیکس 38 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا بگڑتے معاشی اعشاریوں کے سبب مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوسکا اور بیرونی سرمایہ کاروں نے بھی 25 لاکھ ڈالر 1مالیت کے شیئرز فروخت کر ڈالے جس کے باعث انڈیکس 5 فیصد یعنی 1 ہزار 933 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مسلسل انڈیکس میں گراوٹ کے سبب شیئرز کی مالیت میں 285 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت حکومت کو قرض و سود کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ جاری کھاتوں کے خسارے کا بھی سامنا ہے جس کے باعث ایک طرف تو روپے کی قدر میں کمی ہورہی تو دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.