fbpx
پاکستان سیاست

فواد چوہدری وزارت میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں : شاہ محمود قریشی

ملتان:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کے قلم دان تبدیل کرنے کے حوالے سے مجھے علم نہیں ہے لیکن سوموار کو وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس بلایا ہے جہاں وزراء سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھا جائے گا، فواد چوہدری ٹھیک کام کر رہے ہیں وزیر اعظم جو مناسب سمجھیں گے وہ اپنا فیصلہ کریں گے۔

پنجاب کالج میں تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قوم نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے، فوادچوہدری اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جنوبی پنجاب کے صوبے سے انکار نہیں کیا جا سکتا، بہاولپور ہو، ڈیرہ غازی خان ہو، ملتان ان تینوں ڈویژن کی اپنی اہمیت ہے، ہر لحاظ سے جنوبی پنجاب کا اہم شہر ملتان ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بہت پریشان کن ہیں اور ہم نے ہر فارم پر کشمیر کی اواز کو اٹھایا ہے، ہماری کوشش ہے کرپشن سے اس قوم کو نجات دلائیں، ڈالر کی قدر میں بہت جلد کمی واقع ہو جائے گی، ہماری خواہش ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہوں، سارک ایک اہم فارم ہے بھارت کو چاہے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin