پاکستان عدالت

سانحہ 12 مئی کیس: وسیم اختر اور دیگر پر مزید 2 کیسز میں فرد جرم عائد

کراچی:سانحہ بارہ مئی کیس کے مزید 2 مقدمات میں میئر کراچی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی، مقدمات میں عمیر صدیقی گرفتار، وسیم اختر سمیت 19 ملزم ضمانت جبکہ 20 مفرور ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 2 مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر پر فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

دوسری طرف اشتعال انگیز تقریر کے 26 مقدمات کی سماعت جج کی عدم حاضری کے باعث 19 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔ ادھر عدالت میں ملک مخالف مواد کی تقسیم کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 22 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، ضمانت حاصل کرنے والے شیراز وحید پر اشتعال انگیز تقریر کی سی ڈیز تقسیم کرنے کا الزام ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.