fbpx
پاکستان تازہ خبر

فواد چوہدری کے بھائی کی بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری

چوہدری فیصل حسین فرید سینئر وکیل ہیں اور سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا گیا۔

چوہدری فیصل حسین فرید سمیت 18 افراد کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے، جن کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر ہونے والے دیگر وکلا میں آصف چیمہ، سید واجد علی گیلانی، زمان خان، چوہدری سلیم مرتضیٰ مغل، مشتاق احمد، محمد بشیر، ظفر حسین احمد، شاداب جعفری، اختر جاوید، شعیب ظفر، صبغت اللہ نصیب خاور، عدیل عقیل مرزا، شوکت رؤف صدیقی، محمد رمضان خالد، ملک محمد عزیز، مجیب کیانی اور ارشد جویا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سینئر وکیل ہیں اور سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google