fbpx
پاکستان حادثہ

دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنی مون پر حادثاتی طور پر جاں بحق

گلگت: ہنزہ میں تفریح کے لیے جانے والی دفتر خارجہ کی افسر اور ان کے شوہر ہوٹل کے کمرے میں گیس لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

دفتر خارجہ کی آفیسر سیدہ فاطمی کی 10 دن قبل سید شعیب حسن سے شادی ہوئی تھی اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون پر ہنزہ میں موجود تھیں۔

Syeda Fatmee

دونوں میاں بیوی ایک روز قبل ہنزہ آئے ہوئے تھے اور ایک ہوٹل میں رہائش اختیار کی تھا تاہم آج دیر تک کمرے سے باہر نہ نکلنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نوبیاہتا جوڑے کے کمرے میں داخل ہوئی تو وہ مردہ حالت میں پڑے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر کی موت گیس لیکج کی وجہ سے واقع ہوئی۔

سیدہ فاطمی 2014 میں سول سروس جوائن کی تھی اور دفتر خارجہ کے اسلام آباد آفس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔

گزشتہ ماہ 29نومبر کو وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں اور ان کے شوہر پیشے کے اعتبار سے انجینئر اور ایک کمپنی میں اسسٹنٹ منیجر تھے۔

دفتر خارجہ نے شادی شدہ جوڑے کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیدہ فاطمی کی موت کو دفتر خارجہ کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin