fbpx
پاکستان سیاست

ریلوے چھوڑیں وزیر اطلاعات کا تاج اپنے سر سجائیں : وزیر اعظم کی ریلوے منسٹری کو آفر

گزشتہ روز وزیر اعظم کے ساتھ 4 ملاقاتیں ہوئیں اور انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں، شیخ رشید کا دعویٰ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے قبل ایک شخص سے آف دی ریکارڈ بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ ‘گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ 4 ملاقاتیں ہوئیں اور انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں۔’فواد چوہدری سے متعلق سوال پر انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ‘مجھ میں اتنی ہمت نہیں لیکن میں دن رات کام کر رہا ہوں، لیکن فواد چوہدری لندن میں 8 روز سے پکنک منا رہے ہیں، میں نے ان سے کہا ہے کہ لندن سے واپس آجائیں۔’وزیر اعظم کی جانب سے وزارتوں کی تبدیلی کا عندیہ دینے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ‘اگر وزارت واپس لی گئی تو میں کہوں گا لو یو، تھینک یو ویری مچ۔’وزیر ریلوے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد فواد چوہدری نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کے لیے ٹویٹر کا سہارا لیا اور ان کی ‘دن رات کام کرنے کے بیان پر کہا کہ ‘ہلچل بس ٹی وی چینلز میں ہی مچی ہوتی ہے۔

فواد چوہدری نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ‘شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کو تیار ہوں اور بطور رکن قومی اسمبلی ملک کی خدمت کرتا رہوں گا، لیکن یہ فیصلہ وزیراعظم کریں گے کہ اس وزارت کے لیے کون زیادہ موزوں ہے۔’

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘جب تک وزیر ہوں ایڈورٹائزنگ لابی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔

بعد ازاں  ‘اے آر وائی نیوز’ سے بات کے دوران شیخ رشید نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘فواد چوہدری میرے چھوٹے بھائی ہیں، میرے وزیر اطلاعات بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اگر وزیر اعظم مجھے کہیں بھی تو احترام اپنی جگہ لیکن میں یہ وزارت نہیں لوں گا۔’

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں فواد چوہدری کو بہترین وزیر اطلاعات سمجھتا ہوں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں، دنیا ادھر کی اُدھر ہوسکتی ہے لیکن میں وزیر اطلاعات بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔’


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin