پاکستان سیاست

عمران خان کی نااہلی کیلئے انتخابی عذرداری مسترد

لاہورہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست 95 میانوالی سے منتخب وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ  عمران خان نے قومی اسمبلی کی میانوالی کی نشست کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عام انتخابات 2018 میں وزیراعظم عمران خان کی این اے 95 میانوالی سے کامیابی کو ان کے مد مقابل امیدوار عبدالوہاب بلوچ نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

عبدالوہاب بلوچ نے وکیل مبین قاضی کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور ان کے انتخابات لڑنے پر اعتراضات اٹھائے گئے۔

اس حوالے بتایا گیا کہ جسٹس شاہد وحید نے ناکام امیدوار عبدالوہاب بلوچ کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی اور الیکشن ٹربیونل نے عذرداری پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

وزیر اعظم کی طرف سے ان کے وکیل بابر اعوان نے انتخابی عذداری کے قابل سماعت نہ ہونے پر اعتراض کیا تھا۔

خیال رہے کہ انتخابی عذداری میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور ان کے انتخابات لڑنے پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کیں۔

درخواست گزار کے وکیل مبین قاضی نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن ایکٹ 2017 پر عملدرآمد نہیں کیا اس لیے عمران خان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اس حوالے سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت این اے 95 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.