پاکستان فن کار

ماہرہ خان ایشیا کی چوتھی پرکشش خاتون

ویسے تو دنیا کے سب سے بڑے براعظم ایشیا میں خوبصورت، پرکشش اور جاذب نظر خواتین کی کمی نہیں، تاہم برطانوی جریدے کی جانب سے تیار کی گئی ایک فہرست میں ایشیا کی 50 پرکشش خواتین میں چند پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 

ہفتہ وار شوبز میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے سال 2018 کی ’ایشیا کی 50 پرکشش خواتین‘ کی فہرست اگرچہ 7 دسمبر کو شائع کی جائے گی، تاہم ابھی سے ہی اس فہرست میں شامل خواتین کے نام سامنے آئے ہیں۔

فہرست مرتب کرنے والے ایڈیٹر اسجد نظیر نے اپنی ٹوئیٹ میں ایشیا کی 5 پرکشش خواتین کے نام دیے، جن میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھے نمبر پر تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایشیا کی پرکشش خواتین کا انتخاب، عوام کے ووٹوں، ان کی کارکردگی اور میڈیا کوریج سمیت دیگر چیزوں کی بنیاد پر کیا گیا۔

ایشیا کی 50 پرکشش خواتین میں جہاں ماہرہ خان چوتھے نمبر پر ہیں، وہیں صنم سعید، مہوش حیات اور اقرا عزیز سمیت دیگر اداکارائیں بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

تاہم 10 پرکشش خواتین میں صرف ایک پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان شامل ہیں

صنم سعید، مہوش حیات، اقرا عزیز بھی ایشیا کی 50 جاذب نظر اور خوبصورت خواتین میں شامل

ایشیا کی 10 پرکشش خواتین

10- نتی ٹیلر

Related image

’کیسی یہ یاریاں، پیار تونے کیا، کیا، بڑے اچھے لگتے ہیں، لال عشق اور یہ ہے عاشقی’ جیسے بھارت کے مقبول ڈراموں میں جلوے دکھانے والی 24 سالہ نتی ٹیلر کو ایشیا کی دسویں پر کشش خاتون کے طور پر فہرست میں شامل کیا گیا

9- کترینہ کیف

Related image

بولی وڈ میں بار بی ڈول اور حالیہ دنوں میں ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں ثریا جان لے گی کیا جیسے گانوں میں رقص کے ذریعے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی اداکارہ کترینہ کیف کو اس بار ایشیا کی 9 ویں جاذب نظر خاتون قرار دیا گیا۔

8- حنا خان
Image result for hina khan hot

بھارتی اداکارہ، ڈانسر اور ماڈل حنا خان کو اس بار ایشیا کی 10 پرکشش خواتین میں سے 8 ویں نمبر پر رکھا گیا۔

7- سونم کپور

Image result for sonam kapoor

رواں برس مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ اور فیشن آئیکون سونم کپور کو ایشیا کی ساتویں پرکشش خاتون قرار دیا گیا۔

6- عالیہ بھٹ

Image result for alia bhatt hot

ان دنوں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کو ایشیا کی 50 پرکشش خواتین میں سے چھٹے نمبر پر رکھا گیا۔

5- شوانگی جوشی

Image result for shivangi joshi hot

’پیار تونے کیا، کیا، بے انتہا، یہ ہے عاشقی اور یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ جیسے بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی ٹی وی اداکارہ 20 سالہ شوانگی نے خوبصورتی میں کترینہ کیف اورعالیہ بھٹ جیسی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

شوانگی جوش کو ایشیا کی پانچویں پرکشش خاتون قرار دیا گیا۔

4- ماہرہ خان

ایوارڈ یافتہ اور پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے یوں تو ایشیا بھر میں چرچے رہتے ہیں، تاہم انہیں ایشیا کی پرکشش خواتین میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا۔

ماہرہ خان نے متعدد بولی وڈ اداکاراؤں کو خوبصورتی میں پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی سب سے زیادہ جاذب نظر خاتون کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

3- نیا شرما

Image result for nia sharma

’عشق میں مرجاواں، میری درگا، کالی، یہ رشتا کیا کہلاتا ہے اور خطروں کے کھلاڑی‘ جیسے شوز میں شرکت کرنے والی 28 سالہ بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما کو ایشیا کی تیسری پرکشش خاتون قرار دیا گیا۔

2- پریانکا چوپڑا

Image result for priyanka chopra

سابق مس ورلڈ اور مس انڈیا جیسے خطاب حاصل کرنے والی حال ہی میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی 36 سالہ پریانکا چوپڑا کو ایشیا کی دوسری پرکشش خاتون قرار دیا گیا۔

1- دپیکا پڈوکون

Image result for deepika padukone

گزشتہ ماہ نومبر میں ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی دپیکا پڈوکون کو ایشیا کی سب سے زیادہ خوبصورت اور پرکشش خاتون قرار دیا گیا۔

اس فہرست میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات، صنم سعید اور اقرا عزیز بھی شامل ہیں، تاہم وہ پہلی 10 خوبصورت خواتین میں شامل نہیں۔

علاہ ازیں اس فہرست میں بولی وڈ اداکارائیں مادھوری ڈکشٹ، ایشوریا رائے بچن اور جیکولین فرنانڈس بھی شامل ہیں، تاہم وہ بھی پہلی 10 جاذب نطر خواتین میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.