پاکستان تازہ خبر

مریم اورنگزیب جھوٹی، میرے خلاف جھوٹا کیس بنوایا: عطا الحق قاسمی

 سابق چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی ترجمان نواز لیگ پر برس پڑے، کہتے ہیں مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، وہ کسی کے ساتھ مخلص نہیں، میرے خلاف جھوٹا کیس بنوایا، کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے، پرویز رشید عظیم ہیں، سارا ملبہ خود پر لے کر سابق وزیراعظم کو بچا لیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے مریم اورنگزیب پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے انھیں جھوٹی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کیخلاف کیس مریم اورنگزیب کے دور وزارت میں بنا، پی ٹی وی پر پروگرام کے پرومو کے پیسے بھی ان کے کھاتے میں ڈال دئیے گئے۔

عطا الحق قاسمی نے پرویز رشید کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے لیکن پرویز رشید نے سارا ملبہ اپنے سر لے لیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی وی کے الزامات پر مریم اورنگزیب نے نپے تلے انداز میں جواب دیا اور کہا کہ عطا الحق قاسمی ان کے بزرگ ہیں، وہ جو کہتے ہیں ٹھیک ہی ہوگا، اب بھی ان کا بے حد احترام کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں تاحیات نااہل قرار دیا تھا جبکہ تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں ادا کئے گئے 19 کروڑ 78 لاکھ روپے عطا الحق قاسمی، سابق وزرا، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.