پاکستان طرز زندگی

‘مدینہ کی ریاست کا تصور پیش کرنے پر عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں’

 بڑھتی آبادی کنٹرول کرنے اور اقدمات کا جائزہ لینے کیلئے سپریم کورٹ میں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار، وزیراعظم عمران خان اور وزراء نے شرکت کی۔

مولانا طارق جمیل نے کہا آبادی بڑھنے کی بڑی وجہ جہالت ہے، مدینہ کی ریاست قائم کرنے کی بات کرنے پر عمران خان کو سلام پیش کرتاہوں۔

معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آبادی میں اضافےکی بڑی وجہ غربت ہے، معاشرتی دباؤ بھی آبادی کے بڑھنے کی وجہ ہے، اللہ نے علم انسان کو آگاہی اور سوچ سمجھ کیلئے دیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا منصوبہ بندی سے بھی بڑا مسئلہ علم کی کمی ہے، مدینہ کی ریاست کا تصور پیش کرنے پر عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان پہلے وزیراعظم جنہوں نے مدینہ کی فلاحی ریاست بنانے کا اعلان کیا۔

مولانا طارق جمیل نے کہا حکمرانوں کی نیت کے اچھا یا برا ہونے سے ملک پر اثر پڑتا ہے، فلاحی ریاست کے بنیادی اجزا عدل، عمل اور معیشت ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.