پاکستان سیاست

آصف زرداری کیخلاف شکنجہ مزید سخت، کیس دوبارہ کھولنے کا اشارہ

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے بینک اکاؤنٹس کی معلومات کا معاہدہ ہو گیا، آصف زرداری کا کیس دوبارہ کھولا جا سکتا ہے جبکہ نواز شریف کیخلاف وی وی آئی پی طیارے کے غلط استعمال کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی توثیق کر دی ہے جس کے تحت حکومت پاکستان کو سوئس بینکوں کی تفصیلات حاصل ہو سکیں گی۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف قومی خزانے کے پچیس کروڑ روپے ذاتی دوروں پر خرچ کرنے پر ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران شہزاد اکبر نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ معاہدہ سائن کرنے میں پانچ سے چھ سال ضائع کئے گئے، تاہم سوئس حکام سے پرانی معلومات حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ چار سے چھ ہفتوں میں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات سوئس حکام سے مل جائیں گی۔ برٹش ورجن آئی لینڈ اور جرمنی سے بھی معاہدے کی کوششیں جا ری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی سوئس بینکوں میں رقم ساٹھ ملین ڈالرز سے بڑھ کر 72 ملین ڈالرز ہو چکی تھی۔ اومنی کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد رقم کی واپسی کے لیے سوئس بینکوں کے دروازے دوبارہ کھٹکھٹائے جا سکتے ہیں۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وی وی آئی پی جہاز کے غلط استعمال پر ریفرنس کے لیے دستاویزات نیب کو بھجوا دی ہیں۔ نواز شریف نے پچیس نجی دوروں پر پچیس کروڑ روپے خرچ کر کے اختیارت کا غلط استعمال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سربراہ ڈاکٹر اشفاق حسن ہوں گے، یہ ادارہ تمام وفاق اور صوبوں کی سطح پر رابطے کر کے پالیسی مرتب کرے گا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.