پاکستان سیاست

اپوزیشن متحد ، حکومت نے اپنی قبر کھود لی ہے :خواجہ آصف

 مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں ،حکومتی پہلوانوں کی کشتی لڑنے کی نوبت نہیں آئے گی ، حکومت نے اپنی قبر کھودلی ہے ، پہلے تین ماہ میں کسی حکومت کی اتنی ناقص کارکردگی نہیں دیکھی۔

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا تعاون درست جارہاہے، کہیں کہیں کوئی درا ڑ آجاتی ہے لیکن وہ نظریات میں اختلافا ت اور اس قسم کی دوسری چیزوں کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شروع سے یہ بات کررہاہوں کہ یہ پہلوان اپنے بوجھ سے نیچے گریں گے اور ان کوکشتی کرنے کی نوبت نہیں آئے گی ۔

انہوں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت اپنی تباہی کی خود ذمہ دار بنے اور ان کو یہ نہ کہنے کا موقع ملے کہ ہمیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ، حکومت خود کشی کررہی ہے ، ہم نے پہلے تین ماہ میں کسی حکومت کی اتنی ناقص کارکردگی نہیں دیکھی ، حکومت نے اپنی قبر خود کھود لی ہے ، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان کسی قسم کاکوئی سیاسی اختلاف نہیں ہے ۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.