پاکستان سیاست

کوئی نہیں جانتا کس کی وزارت خطرے میں ہے، جہانگیر ترین

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کس کی وزارت خطرے میں ہے، یہ راز صرف عمران خان کے سینے میں دفن ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تیار نہیں بیٹھی، وزیراعظم عمران خان نے بس یہ کہا تھا الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتا ہے تاہم قبل ازوقت انتخابات کرانے کا نہیں سوچا، قبل ازوقت انتخابات ہوئے تو بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔

جہانگیر ترین نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے کوئی جھگڑا ہے نہ اختلاف، کس کی وزارت خطرے میں ہے، یہ راز تو صرف کپتان کے سینے میں دفن ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت کو تین ماہ ہوئے بہت سارے حملے ہو رہے ہیں، تحریک انصاف نئے پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم تیس سال کا گند صاف کر رہے ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.