پاکستان تازہ خبر

شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹروں کا اظہارِ تشویش

سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹروں نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ان کا دوبارہ خون کا ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی ہے۔

 نیب ٹیم شہباز شریف کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں لے کر پہنچی جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا، شہباز شریف دو گھنٹے وہاں  موجود رہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹروں نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بلڈ ٹیسٹ میں کینسر کی علامات واضح ہیں

اس موقع پر شہباز شریف نے ڈاکٹرز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار کہنے کے باوجود نیب حکام نے میرا میڈیکل بورڈ بنانے میں سست روی دکھائی، ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو دوبارہ بلڈ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز شریف سے اُن کے مرض کی ہسٹری بھی پوچھی، ڈاکٹر چند روز تک اپنی سفارشات پیش کریں گے


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.