fbpx
پاکستان کرائم سٹوری

پی ٹی وی کرپشن کیس: شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس

 اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سپیشل سینٹرل جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں دائر کی گئی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست منگل کو بحث کے لیے مقرر کر دی۔ ایف آئی اے نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کیا تھا۔ ڈاکڑ شاہد مسعود اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin