پاکستان سیاست

انتخابات میں مبینہ دھاندلی، اپوزیشن نے ٹی او آرز مسترد کر دیے

 عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن نے حکومتی ٹی او آرز مسترد کر دئیے۔

اپویشن نے کہا ہے کہ حکومت نے آئینی ذمہ داری کو ہی ٹی او آرز بنا دیا، اپوزیشن کو احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

پارلیمان کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شفقت محمود کے زیر صدارت ہوا جس میں حکومت کی جانب سے 33 الفاظ پر مبنی مختصر ترین ٹی او آرز پیش کیے گئے۔

حکومتی ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی انکوائری کرے کہ کیا الیکشن کمیشن نے ایمانداری سے انتخابات کرائے؟ انکوائری کی جائے کہ کیا انتخابات ایماندارانہ، شفاف اور قانون کے مطابق تھے؟ تحقیقات کی جائیں کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی بدعنوانی کے سدباب کا کیا انتظام کیا؟

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی اور آرز کے جواب کے لیے کوئی وقت نہیں مانگا، حکومت نے کہا ہے ایک ہفتے بعد دوبارہ اجلاس ہوگا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.