fbpx
پاکستان عدالت

سپریم کورٹ کا اورنج لائن میٹرو ٹرین کیس میں ثالث مقرر کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل اور کمپنیوں کی ادائیگی سے متعلق کیس میں ایک عدالتی ثالث مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نجی کمپنی کے وکیل نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم وقت پر اپنا کام مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے گزشتہ 7 ماہ سے ہمارے واجبات ادا نہیں کر رہا، کیونکہ وہ ایسا سمجھ رہے ہیں کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ پر معاملہ دب جائے گا۔

نجی کمپنی کے وکیل کا کہنا تھا کہ طے شدہ نرخوں میں کچھ کمپینوں کی جانب سے تبدیلی کی گئی ہے۔

اس موقع پر عدالت میں موجود ایک ڈی اے حکام نے بتایا کہ واجبات کی منظوری نیسپاک نے دینی ہے، جس پر نیسپاک حکام نے عدات میں کہا کہ تعمیرات میں کچھ تنازع ہے کہ اسی وجہ سے واجبات روکے گئے ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ سب سے اہم مسئلہ پراجیکٹ کے انچارج سبطین حلیم کی مدت ملازمت میں توسیع کا تھا جو حل ہوچکا ہے۔

ایل ڈی اے کے وکیل شاہد حامد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج یا چیف جسٹس کو ثالث بنا دیا جائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ اس حوالے سے ٹی او آرز آج ہی بنالیں تاکہ متعلقہ ثالث کو بھجوائے جاسکیں۔

چیف جسٹس نے منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin