پاکستان سیاست

شاہ محمود قریشی کا ’گوگلی‘ بیان سشماسوراج کی تنقید

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ’گوگلی‘ سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس کا مطلب ہے کہ آپ کے نزدیک سکھ برادری کے جذبات کی کوئی عزت نہیں اور آپ صرف گوگلی کراتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ 29 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے دور اقتدار کے 100 روز مکمل ہونے پر کارکردگی سے متعلق خطاب کیا اور اسی تقریب کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی تقریر کی تھی۔

شاہ محمود قریشی نے کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کو عمران خان کی ’گوگلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’بھارتی حکومت کو مجبوراً اپنے 2 وزرا کو افتتاحی تقریب میں بھیجنا پڑا‘۔

جس کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ’آپ کے ڈرامائی انداز میں گوگلی بیان سے کوئی اور نہیں آپ ایکسپوز ہوئے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے نزدیک سکھ برادری کے جذبات کا کوئی احترام نہیں، آپ صرف گوگلی کھیلتے ہیں‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے وضاحت کرنے دیں کہ ہم آپ کی گوگلی میں پھنسے، ہمارے دو سکھ وزرا مقدس کرتارپور صاحب میں خصوصی عبادت کی ادائیگی کے لیے گئے تھے‘

واضح رہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کے افتتاحی تقریب میں 17 بھارتی صحافیوں سمیت سشما سوراج، پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کیا تھا۔

سشماسوراج کی تنقید پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’(بھارتی وزیر خارجہ) نے جان بوجھ کر (میرے) بیان کو غلط مفہوم اور گمراہ کن تاثر دینے کی کوشش‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم سکھ برادری کے جذبات کی دل کی گہرائیوں سے عزت کرتے ہیں لیکن متنازع بحث و مباحثے سے حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا‘۔

شاہ محمود قریشی نے کرتارپور رہدارای کی افتتاحی تقریب کو ’نیک بنیادوں پر تاریخی اقدام‘ قرار دیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’یہ درست سمت کی جانب ایک قدم ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے ایسے اقدامات سے مناسب رویے اور امن جنم لے گا‘۔

وزارت خارجہ نے بھی کرتارپور راہداری سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے پر افسوس کا اظہار کیا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin