پاکستان موسم

خشک سردی کی حالیہ لہر مزید چند روز جاری رہنے کا امکان

 ملک کے اکثر علاقوں میں خشک سردی کی حالیہ لہر مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔

بیشتر میدانی علاقے خشک اور سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔ آج سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی آٹھ ڈگری تک گر گیا۔

استور میں درجہ حرارت منفی چار، کالام، ہنزہ اور گلگت میں منفی دو جبکہ کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری رہا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.