fbpx
پاکستان سیاست

قوم کے ساتھ جو عہد کیا ہے اس کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گے : شہریار آفریدی

قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

 وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قوم کے ساتھ جو عہد کیا ہے اس کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گے۔اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لینے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ترنول پہنچے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے، ریاست کی زمین پر تجاوزات کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قوم کے ساتھ جو عہد کیا ہے اس کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گےشہریار آفریدی نے کہا کہ قانون امیر اور غریب سب کے لیے یکساں ہے، قوم کے ساتھ جو عہد کیا ہے اس کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترنول میں سڑک کے دونوں اطراف 4 کلومیٹر پر تجاوزات گرا دی گئیں، 877 کنال زمین واگزار کرائی گئی جس کی مالیت 20 ارب سے زیادہ ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google