fbpx
پاکستان تازہ خبر

شہبازشریف کے طبی معائنے کیلئے بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا: اہلیہ تہمینہ درانی

 سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ شوہر سے ملاقات کے بعد سے انکی صحت سے متعلق پریشان ہوں۔ شہباز شریف کے ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں‌ کی نشاندہی ہوئی، چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا۔

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر لندن میں باقاعدگی سے ٹیسٹ کروا رہے تھے لیکن حراست کے دوران ان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہوں۔ تہمینہ درانی نے سوال اٹھایا کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے شہباز شریف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا۔

تہمینہ درانی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کینسر میں مبتلا رہ چکے ہیں، اسلام آباد میں کئے گئے ان کے ٹیسٹوں میں کچھ بے قاعدگیوں کی نشاندہی بھی ہوئی ہے

یاد رہے میگا کرپشن کیسز میں نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو زیر حراست لے رکھا ہے اور ان کے خلاف عدالت سے حاصل کئے گئے ریمانڈ کے بعد مسلسل تفتیش جاری ہے۔ 


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google