fbpx
پاکستان سیاست

وقت آنے پر ایک ایک چیز کا حساب لیں گے، عامر خان

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے وارننگ دی ہے کہ کسی قانونی گھر کو نقصان پہنچا تو سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے، عوام کے لئے میئر استعفیٰ بھی دے دیں گے اور وقت آنے پر ایک ایک چیز کا حساب لیں گے۔

کراچی میں جاری آپریشن کیخلاف ایم کیو ایم نے احتجاج اور ناگن چورنگی پر مظاہرہ کیا، پانی کی کمی کے خلاف بھی نعرہ بازی جبکہ نوٹس نہ لینے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کی دھمکی دی گئی۔

مظاہرے سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ کوئی مائی کا لعل متحدہ کو ختم کر سکا اور نہ کوئی جھکا سکتا ہے، پانی کے مسئلے پر آج چھوٹا سا مظاہرہ کیا ہے اور ابھی دم پر پاؤں رکھا ہے۔ نوکریوں، گرفتاریوں اور ناانصافیوں کیخلاف بھی احتجاج کرینگے، تمہارے گریبانوں تک ہمارے ہاتھ ہونگے اور وقت آنے پر ایک ایک چیز کا حساب لیں گے

عامر خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ناجائز پتھارے ہٹانے کا حکم دیا تھا، لیکن سندھ حکومت نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذریعے لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، میں سندھ حکومت کو کہتا ہوں کہ اگر کسی ایک گھر کو نقصان پہنچا تو سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے، ہماری لاشوں سے گزر کر مشینری گزارنا ہوگی، شہر کے لوگوں کی خاطر میئر کو استعفیٰ بھی دینا پڑا تو دیں گے، ایم کیو ایم کراچی کے لوگوں کیساتھ تھی اور رہے گی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم اور ہم سب کو سو دن مبارک ہوں لیکن دیکھنا ہوگا کہ ان سو دنوں کے اندر کراچی کو کیا ملا؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی نہیں مل رہا تو اختیار کیا ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کی آڑ میں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر بنانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ جنہوں نے زمینیوں پر قبضے کیے ان کا نوٹس بھی لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی منصوبہ بندی کے تحت کرائی جاتی ہے، کراچی کے لوگوں کو اختیار دیا جائے، ہمیں حق نہ ملا تو احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھا دیں گے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin