پاکستان سیاست

عمران خان نے جھوٹے وعدے کئے، عوامی امنگوں پر پورے نہیں‌ اترے:‌ آصف زرداری

 پیپلزپارٹی کا صادق آباد میں جلسہ

شریک چئیرمین آصف زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپتان سے زیادہ دیر ملک نہیں‌ سنبھالا جا سکے گا، سیاست کےمعاملات انہیں سمجھ ہی نہیں آ رہے، عمران خان کو سچ سے پردہ اٹھانا پڑے گا ورنہ گھر جانا پڑے گا. اس موقع پر جیالے بڑی تعداد میں‌ جلسہ گاہ میں موجود تھے جو بلاول اور آصف زرداری کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے. پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ صادق آباد جلسہ گاہ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جیالوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی جن کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان سے حکومت زیادہ دیر سنھبالی نہیں جائے گی، انھیں سچ سے پردہ اٹھانا پڑے گا ورنہ گھر جانا ہو گا۔ عمران خان کو سیاسی معاملات کی سمجھ نہیں آ رہی۔ عمران نے جھوٹے وعدے کئے عوام کی امنگوں پر پورے نہیں اتر رہے۔آصف زرداری نے مزید کہا جب ہم حکومت میں آئے تو ایسے ہی حالات تھے، میں نےصدارتی اختیارات پارلیمنٹ کوتفویض کیے، پیپلزپارٹی کےدورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، یہ سمجھتے ہیں 18 ویں ترمیم ہم نے اپنے فائدے کیلئے کی۔ ہم نے جیلوں میں سیاسی مخالفین رکھے نہ کسی کے احتساب کا سوچا، پیپلزپارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے کام نہیں کیا توگھرجانا ہوگا، عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی پنجاب کا ہمارا نعرہ چوری کیا ہم نے کہا کوئی بات نہیں بنائی، اب یہ پنجاب کا بجٹ کیوں تقسیم نہیں کرتے۔قبل ازیں آصف زرداری کو صادق آباد پہنچنے پر پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ ان کیلئے تیار کی گئی ڈشز میں ہرن ، بٹیر، تیتر، سرسوں کا ساگ، بھنڈی ،کھیر، قلفی اور گاجر کا حلوہ سمیت دیگر پکوان شامل تھے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin