fbpx
پاکستان تازہ خبر

گھریلو حالات ٹھیک کرنے کی خاطر والدین نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کا گلا کاٹ ڈالا

سفاک باپ اور سوتیلی ماں نے جعلی عامل کے کہنے پر اپنی بیٹی کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق سرگودھا میں تھانہ اربن ایریا کے رہائشی مظاہر رسول نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ مل کر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سویرا کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں لاش کو ہسپتال لائے تھے جہاں ہسپتال کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ رات گئے جنات نے بچے کا گلہ کاٹ کر مار دیا تھا۔

پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی جعلی عامل کے کہنے پر کم عمر بچی کے بازوں پر کٹ لگائے گئے تھے۔

بعد ازاں دوران تفتیش والد مظاہر رسول نے اعتاف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری بچی پر جن کا اثر تھا وہ مختلف آوازیں نکالتی تھی، میں اور میری اہلیہ ڈر گئے تھے۔

گزشتہ سال یکم اپریل کو راولپنڈی کے علاقے ٹالی موہڑی میں مبینہ طور پر نفسیاتی مسائل کی شکار خاتون نے اپنی ڈیڑھ ماہ کی بچی کو قتل کردیا تھا۔

9 جنوری 2015 کو اندورن سندھ میں 6 بچوں کے باپ نے کالا جادو سیکھنے کے لیے اپنے ہی 5 بچوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

4 اگست 2014 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک شخص نے بیوی سے تلخ کلامی کے باعث 5 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا تھا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google