پاکستان شوبز

اداکار بابر علی کو قتل کی دھمکیاں، امریکا روانہ ہوگئے

فلم اسٹار و ٹی وی اداکار بابر علی نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہونے اور پیچھا کیے جانے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

اداکار بابر علی نے نامعلوم افراد کی جانب سے مختلف اوقات میں دھمکی آمیز کالز موصول ہونے پر تھانہ ڈیفنس ‘سی’ میں 16 نومبر کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

اس کے باوجود نامعلوم افراد کی جانب سے پیچھا کرنے پر اداکار نے پولیس کو اطلاع دی، تاہم نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر اداکار بابر علی امریکا چلے گئے۔بابر علی کا کہنا تھا کہ حساس موضوع پر مبنی ڈرامہ ‘رانی’ میں کام کرنا کچھ لوگوں کو پسند نہیں آیا، اس لیے انہوں نے مذہبی بنیاد پر جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی پاکستان میں ہے تاہم عدم تحفظ کا شکار ہونے پر وہ کچھ عرصے کے لیے امریکا آگئے ہیں اور تب تک وہاں رہیں گے جب تک حکومت نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرواتی۔اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چھوڑنے کا وہ سوچ بھی نہیں سکتے اور مناسب تحفظ ملنے پر وطن واپس آئیں گے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.