پاکستان معیشت

ڈالر کی قیمت بڑھنے کی تحقیقات ہونی چاہیں، محمد زبیر

 مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر کہتے ہیں کہ ایک دن میں ڈالرکی قیمت 11 روپے کبھی نہیں بڑھی، انھوں نے دعویٰ کیا کہ چند لوگ اپنی مرضی سے کرنسی کی ویلیو متعین کر رہے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی تحقیقات ہونی چاہییں۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو معیشت کی سمجھ دیر سے آتی ہے، کپتان کو اب سمجھ آ گئی ہوگی کہ دھرنے سے ریاست کو کس نوعیت کے نقصانات ہوئے، تحریک انصاف حکومت نے ڈالر کی قیمت کیساتھ کھلواڑ کیا۔

نون لیگ کے رہنماء اور سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کے خلاف سول نا فرمانی کی تحریک نہیں چلائیں گے۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا انحصار صرف دعووں اور بیانات پر ہے، ایک کروڑ نوکریاں ملیں گے نہ 50 لاکھ گھر بنیں گے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.