fbpx
پاکستان معیشت

‘کٹوں اور مرغیوں کی بات لوگوں کو عجیب لگی، مگر یہ معیشت پر بڑا اثر ڈالے گی’

 لاہور میں‌چیمبر آف کامرس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے منی لانڈرنگ روکنے کا قانون لارہے ہیں، کٹوں اور مرغیوں کی بات لوگوں کو عجیب لگی، مگر یہ معشیت پر بڑا اثر ڈالے گی۔

انہوں نے کہا کہ حلال گوشت کی 2ہزار ارب ڈالر کی منڈی ہے جس میں ہمارا کوئی حصہ ہی نہیں۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ گئی ہے، سرمایہ کار پیسہ بنا رہے ہیں یا پیسہ لا رہے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے صنعت کاروں کو نئی صنعتی پالیسی کے اہم خدوخال سے آگاہ کیا اور موقع پر اپنی گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت بہتر اقدامات کر رہی ہے، صنعت کی بحالی ملکی معیشت میں بہتری لائے گی۔ غیرملکی سرمایہ کاری سے ہی ملک ترقی کرتے ہیں،غیرملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 2013 میں جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی ارب ڈالر تھا، جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مشکل حالات سے نکلنے کیلئے چار بنیادی اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کا مثبت ردعمل ملا ہے۔ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے برآمد کنندگان کو ہرممکن سہولت دے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ملائیشا میں بہت سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

منی لانڈرنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 10 ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہے، ہم اس پر قانون لانے لگے ہیں، منی لانڈرنگ کے خلاف ہم زبردست کریک ڈاون کرنے لگے ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google