fbpx
پاکستان معیشت

روپے کی قدر میں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ملک کا خسارہ بڑا ہوتا ہے تو تھوڑی دیر کے لئے مشکل آتی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہت دلچسپی لے رہے ہیں، جو لوگ پاکستان میں سرکایہ کاری کرنا چاہتے ہیں حکومت ان کیلئے آسانیاں پیدا کرے گی، ہم سرمایہ کاروں کے مسائل حل کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ اب تک ہم باہر سے چیزیں خریدتے آ رہے ہیں، ہم دنیا سے چیزیں خریدتے رہے اور بیچیں گے کچھ نہیں تو حالات نہیں بدلیں گے، جب ہمارے لوگ ہُنر سیکھیں گے تو ایکسپورٹ بڑھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چین سے قرض کی بجائے ٹیکنالوجی کا مطالبہ کیا کیونکہ جب ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہوتی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، نوکریاں نکلتی ہیں۔وزیراعظم کا تقریب سے خطاب میں بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار کارڈ مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے لگا ہے، اس منصوبے میں چین کی جانب سے 900 سو ملین ڈالر کی سرمایا کاری ہونے جا رہی ہے، سرمایہ کاری سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں 5 ہزار پاکستانیوں کو پہلے جبکہ 45 ہزار کو بعد میں ملازمت دیں گے، یہ پاکستان میں مکمل کار سازی کا منصوبہ ہے، اگر ہم نے یہاں سے گاڑیاں ایکسپورٹ کیں تو اور ڈالر آئیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی باہر سے پیسہ بھیجتے ہیں اور لوگ یہاں سے منی لانڈرنگ سے پیسا باہر بھیج دیتے ہیں، ہم بیرون ملک سے ملک میں پیسے بھیجنے والوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے لوگوں کے کالز آ رہی ہیں، میں نے انھیں کہہ رہا ہوں کہ پریشان نہ ہوں، ہم ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے ڈالر کی قیمت آگے نہ بڑھے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin