حاصل پور (چوہدری شہزاد سے)
اہلسنت کی عظیم دینی درسگاہ مدرسہ مفتاح العلوم میں زکر مصطفے کانفرنس
زیر صدارت حاجی عبدالرزاق رامے صدر مدرسہ منعقد ہوئی جس سے مفتی مختیار احمد غوثوی پیر سید غلام دستگیر قاری شبیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے اثاثہ ہے آپؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی کی منازل طے کر سکتے ہیں عشق رسول ہمارا سب کچھ ہے عشق رسول کے بغیر ہم نامکمل ہیں یہود و نصارا کی پوری کوشش ہے کہ مسلمانوں کے دلوں سے عشق مصطفے نکالا جائے کیونکہ جب عاشق رسول موجود ہیں مسلمانوں پر غلبہ حاصل نہی کیا جا سکتا اس موقعہ پر حاجی مہر محمد افضل مفتی محمد یار محمد سرور پپو امین ساجد سعیدی اور دیگر اکابرین موجود تھے ۔
پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں
Add Comment