fbpx
پاکستان عدالت

جائیداد کہاں سے آئی، علیمہ خان سپریم کورٹ طلب

 سپریم کورٹ نے ایف بی آر سے علیمہ خان کی جائیدادوں کا ریکارڈ کل لاہور میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے پورے پاکستان کو نوٹسز کر دیئے، جو آپ نے کہا تھا وہ نہیں کیا، سینیٹر وقار کل عدالت نہ آئیں تو وارنٹ جاری کریں گے۔

سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر نے 14 لوگوں کو مزید تفتیش کے لیے بلایا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا 4 افراد کی جائیدادیں ان کے دعوے کے مطابق ہیں جبکہ 14 لوگوں کی جائیدادیں بیان حلفی کے مطابق نہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا ان میں حلیمہ خان کی بھی جائیداد ہے۔ممبر ایف بی آر نے کہا ہمارے پاس ابھی تفصیلات نہیں آئیں، انہوں نے اپنی جائیداد ظاہر کی ہے، میں صرف ایمنسٹی کے تحت نام صیغہ راز میں رکھنا چاہتا ہوں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google